الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ عملے کے تربیتی کورس کا آغاز کر دیا
تربیتی مواد کی تیاری الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق کی گئی ہے ، ہم الیکشن 2018میں انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ داخل ہوں گے، تربیتی مواد کی تیاری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی کڑی ہے‘ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے،عام انتخابات کے لیے تقریبا 9 لاکھ انتخابی عملے کی تربیت کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا پولنگ عملے کی ٹریننگ کورس کی تقریب سے خطاب
جمعہ 23 فروری 2018 14:42
(جاری ہے)
الیکشن سے چار ماہ پہلے ٹریننگ کا آغاز کرنا ہے۔
افسران نے حلقہ بندیوں اور ووٹر فہرستوں میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔ یو این ڈی پی کا تعاون ہمارے ساتھ رہا ۔بابر یعقوب ما سٹرز ٹرینرز کی ٹریننگ ہو گی جو آگے ہزاروں افسران کی ٹریننگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سار ا عمل کچھ عرصہ پہلے کر نا چاہئے تھا لیکن الیکشن ایکٹ کو پا س کر نے میں دیر ہوئی جس کی وجہ سے اس عمل میں بھی تاخیر ہوئی اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے پولنگ عملے کے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے الیکشن کمیشن نے اصلاحات کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، تربیتی مواد کی تیاری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی کڑی ہے الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے ،لیکشن کمیشن ایسے تمام اقدامات اٹھانے کا پابند ہے جو شفاف انتخابات کیلیے لازم ہیں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخابی عملے کی ٹریننگ لازم ہے، کسی بھی عمل کی انجام دہی کے لئے موزوں تربیت اہم کر دار ادا کر تی ہے ، الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی تربیت کے لیے چند ضروری اقدامات کیے ہیںعام انتخابات کے لیے تقریبا 9 لاکھ انتخابی عملے کی تربیت کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے انتخابی عملے کو مختلف مراحل میں تربیت دی جائے گیااتنے بڑے عملے کو تربیت دینا آسان کام نہیں مگر الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہا ہے، الیکشن کمیشن اس عمل کو بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہے امید ہے اس مواد کے استعمال سے پولنگ عملہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کریں گے پانچ ماہ کے عرصے میں تربیتی کورس کے مواد کی تکمیل ہوئی ہے، تربیتی مواد کی تیاری الیکشن ایکٹ 2017کے عین مطابق کی گئی ہے ، ہم الیکشن 2018میں انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ داخل ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.