Live Updates

گاڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ،ْ عمران خان

افسروں کے اس ٹولے نے اگر کرپشن یا لوٹ مار میں معاونت نہیں کی تو پھر انہیں کس بات کا خوف ہے ،ْ ٹوئٹ

جمعہ 23 فروری 2018 14:40

گاڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ گاڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کی بیوروکریسی کے احتجاج پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے۔ گاڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ اگر اس ٹولے کے ہاتھ صاف ہیں تو احتساب سے کیوں گھبراتے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک سیاسی رہنما کی حیثیت سے قانون کی حکمرانی اور احتساب پر مکمل ایمان رکھتے ہوئے سپریم کورٹ گیا، جہاں میں نے اپنی صفائی میں 50 سے زائد دستاویز پیش کیں۔ افسروں کے اس ٹولے نے اگر کرپشن یا لوٹ مار میں معاونت نہیں کی تو پھر انہیں کس بات کا خوف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات