امریکہ، برطانیہ، چین، ترکی اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشیوں کا راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ ،ْ بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ

دفاعی اتاشیوں کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات چیت ،ْ بھارتی فائرنگ کے حوالے سے خودمعلومات حاصل کیں

جمعہ 23 فروری 2018 14:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) امریکہ، برطانیہ، چین، ترکی اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

دورہ کر نے والوں میں امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، ترکی اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکام نے دفاعی اتاشیوں کو بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ دفاعی اتاشیوں نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات چیت کی اور ان سے بھارتی فائرنگ کے حوالے سے خودمعلومات حاصل کیں ۔