نقیب قتل کیس، 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اشتہاری مہم شروع

ملزمان کی گرفتاری کی مہم میں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2018 14:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) نقیب قتل کیس میں 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اشتہاری مہم شروع ہوگئی، ملزمان کی گرفتاری کی مہم میں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے ماتحت سوشل میڈیا سیل قائم کیا جارہا ہے اور تمام ملزمان کی تصاویر لگا کر اشتہارات جاری کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس رائو انوار سمیت تمام ملزمان کی تصاویر کے اشتہارات میڈیا پر بھی نشر کرائے جائیں گے،سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے علاوہ دیگر 15 ملزمان کو لوگ نہیں جانتے ،ْنام، شناختی کارڈ اور تصاویر کے ساتھ اشتہارات گرفتاری کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔پولیس مفرور ملزمان کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر بھرپورکمپین چلائی جائیگی جبکہ ملزمان کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :