وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران کراچی میں گارمنٹس سٹی کمپنی کے قیام کا فیصلہ ،پی سی ون کی تیاری شروع

منصوبہ پورٹ قاسم کے علاقے میں شروع کیا جائے گا جس پر 3 سال میں عملدرآمد ہو گا، ابتدائی طور پر 94کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع

جمعہ 23 فروری 2018 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران کراچی میں گارمنٹس سٹی کمپنی کے قیام کا فیصلہ کر لیا اور اس مقصد کے لیے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ پورٹ قاسم کے علاقے میں شروع کیا جائے گا جس پر 3 سال میں عملدرآمد ہو گا، ابتدائی طور پرآئندہ مالی سال 94کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے ٹیکسز کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان معاملات طے نہیں ہو پائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹریڈ پالیسی 2003-04 کے تحت لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں گارمنٹس سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا تھاتاکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے ساتھ روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کیے جاسکیں مگر 14 سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔

کراچی گارمنٹس سٹی کیلیے 2005 میں حکومت نی300 ایکڑ زمین بھی خریدی لیکن 12 سال بعد بھی اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، اب وفاقی حکومت نے اس منصوبے کو شروع کرنے کیلیے پی سی ون کی تیاری شروع کر دی ہے، دوسری جانب لاہور گارمنٹس سٹی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پیداواری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :