سندھ پولیس کے 17 افسران کو پولیس سروس آف پاکستان کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

ترقی پانیوالے افسران میں شاہد حیات، ڈاکٹر امیر احمد شیخ، غلام نبی میمن، نجف مرزااور دیگرشامل ہیں

جمعہ 23 فروری 2018 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سندھ پولیس کے 17 افسران کو پولیس سروس آف پاکستان کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔پولیس سروس آف پاکستان کے تحت سندھ پولیس کے ترقی پانیوالے افسران میں شاہد حیات، ڈاکٹر امیر احمد شیخ، غلام نبی میمن، نجف مرزا کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ 33 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عاصم قائمخانی، نعیم شیخ، جاوید اکبر ریاض ،احمد یار چوہان ، جاوید مہر اور جاوید جسکانی کو ڈی آئی جی کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے، سندھ میں تعینات دو ڈی آئی جیز کی خدمات واپس کر دی گئیں ہیں۔ ڈی آئی جی غلام سرور جمالی اور اکرم نعیم بھروکا کی خدمات واپس کی گئیں ہیں، غلام سرور جمالی کو اے این ایف اور اکرم نعیم بھروکا کو نیشنل پولیس فاونڈیشن بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :