ایم کیوایم کے منحرف 8ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت

اب ہم باقاعدگی سے اسمبلی اجلاس میں شریک ہونگے ہم نے طے کیا ہے کہ را کے ایجنٹس کو نیست و نابوت کریںگے، محمددلاور کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) ایم کیوایم کے منحرف رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے آٹھ ارکان جمعہ کوسندھ اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے ہیں ہم دو سال کے بعد اسمبلی میں واپس آئے ہیں اب ہم انہیں موقع نہیں دینگے۔وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انڈیا جاکر پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہیں ہم پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہیں بلدیاتی نمائندوں کو لڑائی اور لندن پیسے بھیجنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف پٹرول چوری کرنے کا کام ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب ہم باقاعدگی سے اسمبلی اجلاس میں شریک ہونگے ہم نے طے کیا ہے کہ را کے ایجنٹس کو نیست و نابوت کریںگے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد دلاور نے کہا کہ اسپیکر کو اختیار ہے اگر کوئی چالیس دن غیر حاضر رہتا ہے تو اسے ڈی سیٹ کردے مگر ہمارے دو سال سے استعفی قبول نہیں کئے گئے۔