محکمہ جنگلات شجرکاری مہم کے سلسلے میں اپنے اہداف سے بڑھ کردرخت لگائے،حافظ حفیظ الرحمن

جمعہ 23 فروری 2018 14:23

گلگت۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ جنگلات کی شجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے شب و روز سر انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ محکمہ کو اپنے ٹارگٹ سے بڑھ کر درخت لگانے ہونگے۔ سیکریٹری جنگلات آصف اللہ خان سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر آفیسران نے انہیں اس موقعہ پہ درختوں کا تحفہ پیش کیا اور یقین دلایا کہ تمام تر کوششیں کی جا رہی ھیں تاکہ توقع کے عین مطابق حدف حاصل کیا جائے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ کو مزید ھدایت کی کہ وہ شجر کاری کے اھداف حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں دریں اثنا ء وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ان کی ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود کو درختوں کا تحفہ پیش کیا اور انھیں ترغیب دی کہ وہ شجر کاری کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںوزیر اعلی گلگت بلتستان نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ انھیں شجر کاری مہم کے حوالے سے ہر روز تفصیل سے آگاہ کیا جائے اور آج تک حاصل ہونے والے اہداف پر انھیں مکمل طور پہ بریفنگ دی جائے۔

(جاری ہے)

سیکڑیٹری جنگلات نے کہا کہ محکمہ اپنی تمام توانائیاں اس مہم کی کامیابی کیلئے صرف کر رھا ھے اور حکومت کے ویژن کے عین مطابق کامیابی سے اپنا سفر طے کر رہاہے۔