اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن ایکٹ2017 میں امیدواروں کے متعلق معلومات کم طلب کرنے کی شقوں کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

جمعہ 23 فروری 2018 14:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ2017 میں امیدواروں کے متعلق معلومات کم طلب کرنے کی شقوں کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن ایکٹ کی کچھ شقیں چیلنج ہیں۔عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ۔سماعت کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے وکیل بیرسٹر سجیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اخیتار کیا کہ نئے فارم میں امیدوار سے کم معلومات طلب کی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر ووٹر کو معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن کو امیدوارواں سے تمام معلومات طلب کرنے کا عدالت حکم دے، معلومات کے فارم سے نکالی جانے والی شقیں بھی عدالت بحال کرنے کا حکم دے، الیکشن ایکٹ2017 کی شق 60،110 اور 137 آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیکرٹری قانون، سیکرٹری پارلیمانی آفئیرز اور سیکریٹری الیکشن کمیش سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کے ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :