احتساب عدالت میں سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی

جمعہ 23 فروری 2018 14:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ انعام الحق کا بیان قلمبند کر لیا ہے ۔جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی ریفرنس تیار ہے مجاز اتھارٹی نے منظوری بھی دے دی ہے لیکن آج سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کیس کی سماعت بھی ہے اس لیے آج جمع نہیں کرایا، پیر کے روز ضمنی ریفرنس دائر کریں گے۔

سماعت کے دوران عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ انعام الحق کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ انعام الحق الفلاح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :