سینیٹ نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 فروری 2018 14:12

سینیٹ نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں سینیٹ نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل، سیکریٹریز وزارت قانون، پارلیمانی امور اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

سینیٹ الیکشن نامزدگی فارم میں شقیں ختم کرنے کے خلاف شیخ رشید کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر شرجیل نے سماعت کے دوران بتایا کہ نئے فارم میں 19 شق ختم کرتے ہوئے شہریت سمیت امیدوار سے کم معلومات طلب کی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر ووٹر کو معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہے۔

الیکشن ایکٹ2017 کی شق 60،110 اور 137 آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔بیرسٹر شرجیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو امیدوارں سے تمام معلومات طلب کرنے کی ہدایت کی جائے اور معلومات کے فارم سے نکالی جانے والی شقیق بحال کی جائیں۔شیخ رشید کی درخواست پر اٹارنی جنرل، سیکریٹریز وزارت قانون، پارلیمانی امور اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا گیا۔


متعلقہ عنوان :