نئے اصلاحاتی پیکیج کے تحت گلگت بلتستان کو مکمل اختیارات ملیں گے،محمدشفیق

جمعہ 23 فروری 2018 13:40

استور۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)وزیر خوراک گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا ہے کہ نئے اصلاحاتی پیکیج کے تحت گلگت بلتستان کو مکمل اختیارات ملیں گے اور عوام کا اہم ترین مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈ یاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو اختیارات ملنے سے عوام کے مسائل ان کے دہلیزپرحل ہوجائیںگے، مجوزہ پیکج مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تاریخی تحفہ ہے، (ن) لیگ کا یہ کارنامہ تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا۔

وزیر خوراک نے کہاکہ گلگت بلتستان میں گندم کا کوئی مسئلہ نہیں، تمام گودام بھرے پڑے ہیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی صورت میں ایک مہینے کیلئے گندم سٹاک ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ایک خواب ہے، تمام لیگی اراکین وزیراعلیٰ کی قیادت میں متحد ہیں، حفیظ الرحمان سے قابل اور کوئی لیڈر نہیں۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور خطے کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا۔