پشاور ، کارخانوں بازارمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعہ 23 فروری 2018 13:40

پشاور۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی اے کی مشترکہ کاروائی، کارخانو بازار میں مارکیٹوں سے باہر تمام تجاوزات کو مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب اور ڈی جی پی ڈی اے اسرار الحق کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان ، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، علاقہ مجسٹریٹ سارہ تواب ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی نے پی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عارف میر اور محمد حنیف کے ہمراہ کارخانو مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔

اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے اے ایس پی حیات آباد وقار کھرل اور ایس ایچ او حیات آباد عبد اللہ جلال کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران کارخانو بازار میں تمام مارکیٹوں کے باہر غیر قانونی کیبن اور دیگر تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے 300 سے زائد کیبن اور دیگر تعمیرات کو مسمار کر کیا گیا

متعلقہ عنوان :