عمرا ن خان صحیح کام غلط وقت پر کرنے کے ماہر ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 13:31

عمرا ن خان صحیح کام غلط وقت پر کرنے کے ماہر ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء):نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی موجودہ حالت سے کوئی سیاسی فائدہ اُٹھانےکی کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دوست ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم جو کر سکتے تھے ہم نے کیا۔ جبکہ عمراان خان صحیح کام غلط وقت پر کرنے کے ماہر ہیں۔ وہ ہمیشہ صحیح کام غلط وقت پر کرتے ہیں ، ان کی ٹائمنگ خراب ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ نقصان اُٹھایا ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: