عوام پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں، وزیر داخلہ اس معاملہ کا نوٹس لیں، سینیٹر فرحت اللہ بابر

جمعہ 23 فروری 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سوات میں مظاہرہ کرنے والے عوام پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں، وزیر داخلہ اس معاملہ کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالامیں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے عوامی اہمیت کے معاملے پر کہا کہ سوات میں مظاہرہ کرنے والے عوام پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ اس معاملہ کا نوٹس لیں، مظاہرین پر دہشت گردی کی دفعات نہ لگائی جائیں۔