چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کورم پورا نہ ہونے تک بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی

جمعہ 23 فروری 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کورم پورا نہ ہونے تک بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے درخواست کی کہ انضباط پیداوار، ترسیل اور تقسیم بجلی (ترمیمی) بل 2017ء پر جو ایجنڈے پر ہے، کو زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ بل پر ووٹنگ صرف اس صورت ہو سکتی ہے جب ہائوس ان کورم ہے، یہ بات دنیا کی پارلیمانی روایات بھی ہیں، اگر ہائوس ان کورم کر لیں تو بل پر مجھے اعتراض نہیں، میں نے اس پارلیمان روایت کو برقرار رکھنا ہے۔ بعد ازاں کورم پورا ہونے کے بعد بل پیش کرنے کی اجازت دیدی۔

متعلقہ عنوان :