چیئرمین سینٹ اور ارکان کے درمیان ایوان بالا کے اجلاس میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

جمعہ 23 فروری 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور ارکان کے درمیان ایوان بالا کے اجلاس میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر محسن لغاری عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرنے کے لئے اپنی نشست پر کھڑے ہوئے تو چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دو تین ممبر جب نشست پر کھڑے ہوتے ہیں تو مجھے معلوم ہوتا ہے وہ کیا کہنے کیلئے کھٹے ہوئے ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر محسن لغاری کے بارے میں مجھے معلوم ہوتا ہے وہ اب کیا بات کریں گے۔