دبئی ، ٹریفک خلاف ورزیاں جن پر 3،000 تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 فروری 2018 13:29

دبئی ، ٹریفک خلاف ورزیاں جن پر 3،000 تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) لاکھوں لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر دبئی روڈ پر گاڑی چلانے کے لیے مخصوص مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا پڑتا ہے. جس میں حدرفتار کا دھیان رکھنا یر پھر سیٹ بیلٹ پہننا ہی نہیں شامل ہے بلکہ گاڑی چلاتے ہوئے اپنی لین میں رہنا بھی شامل ہے۔ تاہم دبئی میں چند قواعد و ضوابط کو توڑنے پر آپکو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے.

مندرجہ ذیل خلاف ورزیوں کی ایک فہرست ہے جو ڈرائیوروں کو 3000 سے زیادہ تک کے جرمانے کراسکتی ہے:
 1. نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا.
 2. ریڈ سگنل توڑنا
 3. ٹرک کو چلانے کے دوران ممنوعہ جگہ سےاوور ٹیک کوشش کرنا.
 4. بھاری گاڑی کو اس انداز میں ڈرائیوکرنا جس سے دوسرے لوگوں کی زندگی خطرے میں آجائے . 
 5. بھاری گاڑی کو اس انداز میں چلانا ، جس سے عوامی یا نجی ملکیت کی اشیاء کو نقصان پہنچے۔

(جاری ہے)

 6.

بھاری گاڑی کا وزن ضرورت سے زیادہ ہونا کہ انکا جھکاوکسی ایک جانب ہو جائے. 
 7. آخری حد کے بلیک پوائنٹس ڈرائیونگ لائسنس پر ہونے کے باوجود اسے اتھارٹیز کے حوالے نہ کرنا 
 8. موڑ کاٹتے ہوئے کسی دوسری گاڑی کو نقصان پہنچنے پر.
 9. ٹرک چلانے کے دوران لادے ہوئے سامنا کو اچھے سے نہ ڈھانپنا.
 10. مضر یا آگ پکڑنے والے مواد کو بغیر اجازت کے منتقل کرنا. 
 11. سڑکوں پر تفریحی موٹرسائکل کا (کواڈ بائک) استعمال کرنا.
دبئی کے سڑکوں پر ان تمام خلاف ورزیوں سے بچیں ، بصورت دیگر 3،000 درہم تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :