نواز شریف کے متعلق عدالت عظمیٰ کا حالیہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) پر اثر انداز نہیں ہو گا، بیرسٹر ظفراللہ خان

سیاسی طور پر عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے سے ہماری جماعت کو فائدہ ہو گا ،ْ انٹرویو

جمعہ 23 فروری 2018 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے متعلق عدالت عظمیٰ کا حالیہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا سیاسی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے اراکین تمام قومی اداروں کے احترام کی پارٹی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے سے ہماری جماعت کو فائدہ ہو گا۔