بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، سابق پادری کو آٹھ سال قید

جرمنی میں مجرم نے 1990 کے بعد سے پانچ بچوں کو ایک سو سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،عدالت

جمعہ 23 فروری 2018 13:24

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، سابق پادری کو آٹھ سال قید
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) جرمنی میں ایک علاقائی عدالت نے نو عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ایک سابق پادری کو ساڑھے آٹھ برس قید کی سزا سنا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ جرمنی کے جنوب مشرق میں واقع شہر ڈیگن ڈورف کی عدالت نے سنایا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے مطابق مجرم نے 1990 کے بعد سے پانچ بچوں کو ایک سو سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 2008میں چرچ کی ایک عدالت نے بھی ملزم سے پادری کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم نے یہ جنسی سرگرمیاں میونخ کے قریبی علاقے ڈیگن ڈورف، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور پولینڈ میں کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :