جنوبی افریقہ میں لسٹیریا کی وباء پھیلنے سے 172 افراد ہلاک

بیماری بوسیدہ خوراک میں پیدا ہونے والے ایک مخصوص بیکڑیا کی وجہ سے پھیلتی ہے،افریقی طبی حکام

جمعہ 23 فروری 2018 13:23

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) جنوبی افریقہ میں لسٹیریا کی وباء پھیلنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 172 تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیماری بوسیدہ خوراک میں پیدا ہونے والے ایک مخصوص بیکڑیا کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے طبی حکام کے مطابق گزشتہ برس جنوری سے اب تک نو سو پندرہ ایسے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ بیماری کا سبب بننے والا بیکڑیا زمین، پانی اور پودوں میں بھی ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :