2018 سعودی شہری 5،000 تفریحی پروگراموں سے لطف اندوز ہو پائیں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 فروری 2018 13:00

2018 سعودی شہری 5،000 تفریحی پروگراموں سے لطف اندوز ہو پائیں گے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء)  عرب نیوز کے مطابق سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ احمد الخطیب نے واضح کیا ہے کہ 2018ء کے دوران سعودی عرب میں 5ہزار تفریحی پروگرام ہوں گے۔ ان میں سے 500 ریاست کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔ یہ عالمی درجے کے ہوں گے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں امسال پہلا اوپیرا ہاؤس بھی تعمیر ہو گا۔ تفریحی پروگرام بچوں، نوجوانوں اور خواتین کیلئے ہوں گے۔ محکمہ تفریحات نے توجہ دلائی کہ سعودی ویژن 2030کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کو اقتصادی مقاصد سے مربوط کیا جائے گا۔ آمدنی کے نئے وسائل پیدا ہوں گے۔ مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :