توانائی کے حوالے سے کے پی کے اور بلوچستان پر توجہ نہیں دی گئی، صاحبزادہ طارق اللہ

جمعہ 23 فروری 2018 12:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہاہے کہ توانائی کے حوالے سے صوبہ پنجاب اور سندھ میں بہتری آئی ہوگی مگر کے پی کے اور بلوچستان پر توجہ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے حلقے میں 12 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں پرانی ہیں، صوبہ کے پی کے اور صوبہ بلوچستان میں توانائی کے حوالے سے کوئی بہتری نہیں آئی جبکہ اگر بہتری آئی ہے تو صرف صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا اور نئی لائنیں بھی ڈالی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :