مسلم لیگ (ن) کی عوام میں مقبولیت بڑھ رہی ہے، سینیٹر محمد علی سیف کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 12:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے شہباز شریف مضبوط امیدوار ہیں، مسلم لیگ (ن) کی عوام میں مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے کوششیں کی ہیں کسی حد تک توانائی کے بحران میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا صدارت کے لئے شہباز شریف کو مضبوط امیدوار کے طورپر دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کے فیصلوں کے بعد مسلم لیگ (ن) کی سینیٹ کے انتخابات سے باہر کردیا گیا ہے جو درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :