بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 19سالہ نوجوان شہید،پاکستانی فوج کا منہ توڑ جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 12:12

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 19سالہ نوجوان شہید،پاکستانی ..
تتری نوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء)بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 19سالہ  انضمام امین نامی نوجوان شہید ہو گیا۔پاکستانی فوج نے بھارتی کاروائی کا منہ توڑ جواب دیا۔تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسہ جاری ہے۔اور نہتے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر 19سالہ انضمام امین نامی نوجوان شہید ہو گیا ہے۔

انضام نامی نوجوان تتری نوٹ کا رہائشی تھا اور اپنے گاؤں میں گھاس کاٹ رہا تھا جب اسے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔پاکستانی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔