حکومت بلوچستان این ٹی ایس پاس تمام بے روزگار نوجوانوں کو محکمہ تعلیم کے خالی پوسٹوں پر تعینات کرے‘میر حیدر علی خان

جمعہ 23 فروری 2018 12:14

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سابق صوبائی وزیر میر حیدر علی خان جمالی کہا کہ حکومت بلوچستان این ٹی ایس پاس تمام بے روزگار نوجوانوں کو محکمہ تعلیم کے خالی پوسٹوں پر تعینات کرے اور نوجوان کئی عرصے سے این ٹی ایس پاس نوجوان دردر کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں اس لیے ان تمام نوجوانوں کے اوپر حکومت رحم کھاکر ان کے فوری طور پر آرڈر دئیے جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کا پیٹ پال سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس پاس تمام امیدوار عدالت کے فیصلے کے باوجود بھی سخت مایوس کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ اوستہ محمد کے این ٹی ایس پاس نوجوان لاوارث نہیں ہیں جتنا ہو سکا ان کی مدد کروں گا اور ہر پلیٹ فارم پر ان کی بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں ۔میر حیدر علی خان جمالی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر تعلیم ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی محترمہ راحت فائق جمالی اس جانب فوری نوٹس لیں اور این ٹی ایس پاس نوجوان کو میرٹ پر بھرتی کر کے انہیں انصاف دلائیں۔اس موقع پر پی پی پی کے سابق صدر جعفرآباد سید منظور شاہ،پی ایس یف کے سابق صوبائی صدر شان ثاقب ابڑو،یوتھ کے اسلم مستوئی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :