صوبائی صدر پی پی پی بلوچستان حاجی علی مددخان جتک پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے‘ رہنماء پیپلزپارٹی

جمعہ 23 فروری 2018 12:14

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد کے صدر وزیر علی عمرانی سینر نائب صدر صدوراخان سومرو،جنرل سیکٹری گل محمد کھوسہ کمال خان عمرانی علی گل سومرو عبدالغفار ایری و دیگر نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی صدر پی پی پی بلوچستان حاجی علی مددخان جتک پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی کو بلوچستان میں فعال کرنے میں صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کا اہم کردار ہیں جو سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور صوبائی صدر کے حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں ورنہ صوبے بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :