حجرہ شاہ مقیم راستہ نہ ملنے پر رکشہ ڈرائیور نے ریڑھی والے کو چھریاں مار دیں ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعہ 23 فروری 2018 12:14

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) حجرہ شاہ مقیم راستہ نہ ملنے پر رکشہ ڈرائیور نے ریڑھی والے کو چھریاں مار دیں ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں چونیاں روڑ پر نذیر نامی شخص اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کیلئے ریڑھی پر دال چاول فروخت کرتا ہے گزشتہ روز بھی وہ حسب معمول سڑک پر کھڑا تھا کہ اچانک رش کی بناء پر رکشہ ڈرائیور خضر نے اسکی ریڑھی کو دھکا لگا کر سائیڈپر کر دیا جس پر دونوں میں تو تکرار ہو گئی اور رکشہ ڈرائیور خضر نے طیش میں آکر اس کے پیٹ میں چھریاں مار دیں اور فرار ہو گیا،قریبی لوگوں نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا،این این آئی کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :