موٹر سائیکل حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

جمعہ 23 فروری 2018 12:14

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) موٹر سائیکل حادثہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ،موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد آصف اور غلام مصطفی اپنے موٹر سائیکل 6252-LEZپر لاہور سے واپس گھر آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں غلام مصطفی سر اور چہرے پر لگنے والے شدید زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد آصف قریبی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ،ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ مرنے والے دونوں افراد منڈی احمد آباد کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :