حجرہ شاہ مقیم میں دو سالہ بچی پانی کے ڈرم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

جمعہ 23 فروری 2018 12:14

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) حجرہ شاہ مقیم میں دو سالہ بچی پانی کے ڈرم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ،بچی گھر میں اکیلی کھیل رہی تھی،والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ امام بری کے رہائشی غلام نبی کے اہل خانہ گزشتہ شام گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جبکہ اسکی دو سالہ بیٹی علینہ گھر میں اکیلی کھیل رہی تھی کہ اس دوران اسکی گڑیا پانی کے ڈرم میں گر گئی جسے نکالنے کی کوشش میں وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اسے پائوں زمین سے اٴْکھڑ گئے اور وہ سر کے بل پانی کے ڈرم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ،کچھ دیر بعد جب گھر والے واپس آئے اور علینہ کو تلاش کیا تو اسکی نعش پانی کے ڈرم سے ملی جس پر کہرام مچ گیا اور اسکی ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے لوگوں نے این این آئی کو بتایا کہ علینہ والدین کی اکلوتی بیٹی تھی ، معصوم بچی کی ناگہانی موت پر علاقہ بھر کی فضا سوگوار رہی۔

متعلقہ عنوان :