مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے لئے لوگ اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 11:57

مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے لئے لوگ اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2018) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے لئے پلان بنا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 1997میں جس طرح عدلیہ کے خلاف تقریریں کی تھیں اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کا پلان بنا لیا ہے اور یہ ٹاسک مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو دیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے ان لوگوں نے تین میٹنگز بھی کی ہیں۔اور مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے لئے جہلم ،اٹک اور چکوال سے لوگ بھی اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔اور اسی خطرے کی وجہ سے عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پی ایم ایل این نے ایسی کوئی حرکت کی تو ہم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :