Live Updates

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے اہم رہنماء کو نا اہل قرار دیدیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 11:56

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے اہم رہنماء کو نا اہل قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء) :سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صوبائی مشیر عبد المنعم کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما شیر عالم نے عبد المنعم کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں تین رکنی نے سماعت کی۔ عبد المنعم کے خلاف انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے صوبائی مشیر کو نا اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ عبد المنعم گھوسٹ ٹیچر ہے اور بطور سرکاری ٹیچر تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے جعلسازی کے باوجود عبد المنعم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔یاد رہے کہ عبد المنعم کے پی کے کے مشیر بھی رہے۔ ان پر کے پی کے محکمہ تعملیم کے گھوسٹ ملازم ہونے کا الزام تھا۔ عبد المنعم پی کے 88 شانگلہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے عبد المنعم سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کا مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ عبد المنعم کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کیا جائے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات