امریکی ماڈل نے شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

جمعہ 23 فروری 2018 11:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) امریکی ریاست مشی گن کی معروف ماڈل نے اپنے شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کی دوست نے بتایا کہ ’میرے لیے یقین کرنا مشکل ہے، 45سالہ لآرین سٹیارٹ نے انتہائی بے دردی کے ساتھ اپنی فیملی پر فائرنگ کردی اور پھر اپنی جان لے لی جسے پولیس نے خودکشی قرار دیا ہے‘۔

لآرین اور اس کی فیملی کیگو ہاربر کے علاقے میں اپنے گھر میں اس وقت مردہ پائی گئی تھی جب ان کے ایک عزیز کے فون پر پولیس موقع پر پہنچی تھی۔موقع پر پہنچنے پر حکام کو گھر سے 4 لاشیں ملی تھیں جن کی شناخت لآرین، ان کے 47سالہ شوہر ڈینیل اور ان کے دو بچوں 27 سالہ اسٹیون اور 24 سالہ بیتھانے کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

فری پریس کے مطابق مرنے والے دونوں بچے کالج میں زیر تعلیم تھے جبکہ لآرین کے لنکڈ ان پیج کے مطابق وہ ایک ماڈل تھیں اور جز وقتی طور پر وہ پرسنل ٹرینر کی خدمات بھی فراہم کرتی تھیں۔

مرنے والے تمام افراد کے سر میں گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ ایک بندوق بھی موقع سے برآمد ہوئی تھی۔ ایک ہفتہ قبل خاتون سے آخری مرتبہ ملنے والے ٹیلر نے فری پریس سے گفتگو میں بتایا کہ ’’جوڑا آپس میں محبت کرتا تھا لیکن وہ آج کل مشکل وقت سے گزر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :