سلمان خان کی فلم’ ’تیرے نام‘‘جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنائے

رادھیکا چودھری کا پاگل لڑکی کا کردار بہت زیادہ طویل نہیں تھا تاہم انہیں کافی پذیرائی ملی

جمعہ 23 فروری 2018 11:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) 2003 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنائے اور اس فلم کی ہیروئن بھومیکا چاولہ کو بھی بہت پذیرائی ملی، تاہم فلم میں ایک اداکارہ نے پاگل لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو کافی مقبول ہو گیا۔ تیرے نام میں سلمان خان کا ہیر سٹائل کافی مقبول ہو گیا،انہوں نے فلم میں کالج کے ایک نوجوان لڑکے وادھے موہن کا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

فلم میں ایک لڑکی کی اداکاری کو بھی سراہا گیا جس کو اوباشوں کی جانب سے چھیڑنے پر سلمان خان کا ان سے جھگڑا ہوا، اگرچہ اس پاگل لڑکی کا کردار بہت زیادہ طویل نہیں تھا تاہم انہیں کافی پذیرائی ملی۔اس لڑکی کا نام رادھیکا چودھری ہے، اور وہ مشہور ساوتھ انڈین ایکٹریس تھیں۔ انہوں نے 30 سے زائد تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا، تاہم 2004ء رادھیکا نے فلمی دنیا سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اس سے قبل رادھیکا کی 17 منٹ کی شارٹ فلم کو لاس ویگاس فلم فیسٹول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :