ہالی ووڈ فلم ’’گیم نائٹ ‘‘سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعہ 23 فروری 2018 11:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) امریکی شہر لاس اینجلس میں تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ کامیڈی فلم’’ گیم نائٹ‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی‘ گزشتہ روز فلم کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

(جاری ہے)

جوہن فرینسس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چند ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار قتل کی واردات کی گتھی سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیسن بیٹ مین، ریچل میک ایڈمز، کیل چینڈلر، جیسے پلیمنز، جیفرے رائٹ، لمورن مورس اور شیرون ہورگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جوہن ڈیوس اور جیسن بیٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم ہفتہ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ردی گئی۔

متعلقہ عنوان :