سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری کا معاملہ سنگین ہو گیا ، سیکرٹریٹ میں کام بند

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 11:39

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری کا معاملہ سنگین ہو گیا ، سیکرٹریٹ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء): سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر سیکرٹریٹ میں افسران نے احتجاجاً کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ سمیت دیگر دفاتر کو زنجیریں اور تالے لگا کربند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دفاتر بھی بند ہیں اور ملازمین نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کونیب نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔