Live Updates

عمران خان کی بشریٰ بی بی جیسی با پردہ خاتون سے شادی پرریحام خان نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 11:36

عمران خان کی بشریٰ بی بی جیسی با پردہ خاتون سے شادی پرریحام خان نے نیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کو سیاسی خود کُشی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ باپردہ خاتون سے شادی کر کے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ جدید پاکستان سے کوسوں دور ہیں۔ عمران نے سر سے پاؤں تک پردہ کرنے والی خاتون سے شادی کی۔عمران خان کی اہلیہ کا پردہ پاکستانی معاشرے کا عکاس نہیں ہے اور اب وہ خود بھی اسی راستے پر چل پڑے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آئیں تو ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کو مکمل پردے میں دیکھا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات