عراق نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے روسی جنگجوئوں کی 4 بیویوں اور 27 بچوں کو روسی حکام کے حوالے کردیا

جمعہ 23 فروری 2018 11:10

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) عراق نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے روسی جنگجوئوں کی 4 بیویوں اور 27 بچے روسی حکام کے حوالے کردیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد مہاجوب نے کہا ہے کہ روس سے عراق آکرداعش میں شامل ہونے والے جنگجوئوں کی 4 بیویاں اور 27 بچوں کو روسی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان بے دخل کئے جانے والے افراد کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے روس میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی اخبار نے کہا تھا کہ داعش جنگوئوں کے 1500 بیویوں اور بچوں حکام نے گرفتار کیا ہے اور ان کی قسمت کے بارے میں ان کے متعلقہ ملکوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :