جنوبی افریقہ، لسٹیریا کی وباء پھیلنے سے 172 افراد ہلاک

جمعہ 23 فروری 2018 11:10

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) جنوبی افریقہ میں لسٹیریا کی وباء پھیلنے سے اموات بڑھ کر 172 تک ہو گئیں ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بیماری بوسیدہ خوراک میں پیدا ہونے والے ایک مخصوص بیکٹیریا کی وجہ سے پھیلتی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے طبی حکام کے مطابق گزشتہ برس جنوری سے اب تک 915 ایسے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ بیماری کا سبب بننے والا بیکٹیریا زمینی پانی اور پودوں میں بھی ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :