پشاور رنگ روڑپر سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 فروری 2018 11:07

پشاور رنگ روڑپر سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2018ء) پشاور کے علاقے دیر کالونی میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جمعہ کے روز پشاور میں رنگ روڈ پر دیر کالونی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے شکیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں سرکاری گاڑی میں موجود ڈرائیور اور 2راہگیر وں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طورپرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، چیسزنمبربھی حاصل کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :