Live Updates

احد چیمہ کی گرفتاری:پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 فروری 2018 11:07

احد چیمہ کی گرفتاری:پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2018ء) پنجاب کابینہ کاہنگامی اجلاس آج طلب کر لیاگیا ہے جس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ ہے۔پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے ہنگامی اجلاس میں صرف سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتا ری کا معاملہ زیر بحث آئے گا،اور اس حوالے سے اہم فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سول آفیسرز نے وزیر اعلی کو ایک یاداشت میں کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے حوالے سے نیب نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،افسران میں بے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے۔یاد رہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر گذشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹریز اور کمشنرز نے شرکت کی،اجلاس میں کہا گیا کہ نیب نے احد چیمہ کی گرفتاری کے حوالے سے اختیارات کا ناجائیز استعمال کیا اورسول آفیسرز نے چیف جسٹس پاکستان سے احد چیمہ کی گرفتاری پر از خود نوٹس لینے کامطالبہ بھی کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :