بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیموں سے نبردآزما ہیں، ترک وزیر اعظم

جمعہ 23 فروری 2018 11:00

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیوں کے خلاف نبرد آزما دنیا کا واحد ملک ہے۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق قصرِ چنکایہ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری فوج بیک وقت چار دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ، داعش، فیتو اور پی وائے ڈی‘کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر فیتو کی 15 جولائی سن 2016 ء کی ناکام بغاوت کی طرح کا واقع کسی دوسرے ملک میں پیش آتا تو یہ اس اقدام سے بٴْری طرح متاثر ہوتا تاہم ترکی کا ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ، ترک قوم کا آزادی کے جذبات سے وابستہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :