احد چیمہ کی گرفتاری ، پولیس پر نیب افسران کو گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جانے لگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 فروری 2018 10:59

احد چیمہ کی گرفتاری ، پولیس پر نیب افسران کو گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء) :پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے فواد حسن فواد اور چیف سیکٹری پنجاب زاہد سعید ، نبیل اعوان جو وفاق میں ایڈشنل سیکرٹری رہے ہیں اور اب پنجاب میں موجود ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ساری رات افسروں کو نبغاوت پر اکساتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پنجاب کی پولیس پر دباﺅ ڈالا گیا ہے کہ آپ فی الفور احد چیمہ کو گرفتار کرنے والے ڈی جی نیب لاہور، چئیرمین نیب پرچہ درج کر دیں کہ احد چیمہ کو دن دیہاڑے اغوا کیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کر کے نیب لے گئی ہے۔

افسروں نے کہا ہے کہ نیب نے ایک وارنٹ نکالا اور اس کے بعد احد چیمہ کو گرفتار کیا۔ ان کے خلاف انکوائری کی ، بیانات دئے گئے، گواہیاں آئیں دستاویزات آئیں اس کے بعد گرفتار کیا گیا ، لیکن پولیس افسران کو کہا گیا کہ پولیس لے کر جائیں اور احد چیمہ کو گرفتار کرنے والے نیب والوں کو گرفتار کر لیں۔ انہوں نے بتایا کہ احد چیمہ نے خفیہ طریقے سے دو سال کی چھٹی لے رکھی تھی۔ وہ اسلام آباد پھر رہے تھے، ان کے کوئی قریبی عزیز کینیڈا میں ہیں وہ بھی وہیں بھاگنا چاہ رہے تھے ۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :