آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 23 فروری 2018 10:10

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے اور اس دوران شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیراور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بگروٹ میں 5 ملی میٹر اور گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :