ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

جمعہ 23 فروری 2018 09:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں مختلف اقسام کے درخت اور پھلدار اور پھولدار پودے لگائے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کھجور کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے دیگر افسران اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی ملکی یونیورسٹیوں میں اہم مقام رکھتی ہے اور اس کا قدرتی ماحول تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے لئے مثالی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم اور بیوٹی فکیشن منصوبہ کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں مختلف قسم کے پھول یونیورسٹی میں لگائے گئے ہیں جبکہ شجر کاری مہم کے تحت بھی کثیر تعدا د میں مختلف اقسام کے پھول اور سبزہ والے درخت لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے لیفٹ اور ورک کے تحت بھی ایک ٹینڈر اخبارات میں شائع کیا گیا جس کے تحت انٹرنل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔