ہزارہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں لوگوں کی بھلائی کے کاموں کو ترجیح دیں، کمشنر ہزارہ
جمعہ 23 فروری 2018 09:50
(جاری ہے)
کمشنر ہزارہ نے بتایا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ہزارہ کے تمام اضلاع کی انتظامیہ نجی سطح پر عام لوگوں کے مسائل بلاامتیاز حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، تجاوزات کا خاتمہ، معیاری اشیاء خوردونوش کی مقرر نرخوں پر دستیابی، کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی بیخ کنی کے علاوہ تعلیم، صحت، مال اور پولیس جیسے شعبوں میں خدمات کے نظام کی درستگی اور فعالیت کی سرگرمیاں نمایاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ان تمام کاوشوں کا فائدہ چونکہ عام لوگوں کے سوا کسی کو نہیں ہے، اس لئے عوام کو ان سے باخبر رکھنا بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے چیف سیکرٹری نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اطلاعات کے مابین مسلسل رابطے اور ضلعی انتظامیہ کی عوام دوست سرگرمیوں کو میڈیا کے ذریعہ اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ محمد اکبر خان نے کہاکہ عوامی سطح پر بھی ڈپٹی کمشنروں کی کھلی کچہریوں، پرائس چیکنگ اور تجاوزات کے خاتمہ سے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اس لئے ان سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات سے کہا کہ وہ ان اقدامات کے جواب میں میڈیا پر ظاہر ہونے والے عوام ردعمل سے بھی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ انتظامیہ اپنی خامیوں کو درست کر سکے اور انتظامیہ کو اپنے اقدامات کی افادیت کا پتہ چل سکے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.