تحصیل وڈھ میں مائننگ کا کام کرنے والے دو مزدور بھاری پتھر تلے دب گئے

جمعرات 22 فروری 2018 23:40

خضدار۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) تحصیل وڈھ کا علاقہ اوورناچ قادر آباد کے مقام پر مائننگ کا کام کرنے والے دو مزدور بھاری پتھر تلے دب گئے لیویز اہلکاروں اور اہل علاقہ نے لاشیں نکال لی ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق اوورناچ قادر آباد کے مقام پر ایک مائننگ پر دو افراد کام کررہے تھے اچانک بھاری پتھر گرنے سے دو نوں مزدور دب گئے اور جاں بحق ہوگئے جنھیں لیویز اوراہل علاقہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کو نکال لیا جاں بحق باپ اور بیٹا ہیں جن کے نام محبوب علی ولد محمد موسی اور پسند خان ولد محبوب علی ہے ۔