خضدار پویس امن و امان کو یقینی بنانے کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا‘ پولیس اہلکاروں کی شہادت سے ہمارے اہلکاروں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی‘ خضدار پولیس عوام دوست فورس بن چکی ہے، عبدالعزیز جکھرانی

جمعرات 22 فروری 2018 23:40

خضدار۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع خضدار عبدالعزیز جکھرانی نے کہا ہے کہ خضدار پویس امن و امان کو یقینی بنانے کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا پولیس اہلکاروں کی شہادت سے ہمارے اہلکاروں مزید حوصلہ افزائی ہوئی خضدار پولیس عوام دوست فورس بن چکی ہے امید کرتا ہوں کہ خضدار پولیس مزید بہتری اور دیرپا امن کے لیئے مزید مستعدی سے کام کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن خضدار میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے وسائل اور نفری محدود ہیں لیکن اس کے باوجود ہماری فورس نے گراں قدر خدمات سرانجام دیکر اپنا مورال بلند کیا انہوں نے کہا کہ کسی کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری جنہیں سونپی جائے وہ ایک اعزاز سے کم نہیں اور یہ اعزاز پولیس فورس کو سونپی گئی ہے میں سمجھتاہوں کہ ہم اپی تن من اور دھن کی بازی لگا کر دیر پا امن کو یقینی بنائیں گے اور عوام کے معاملات کو خوش اسلوبی سے سر نجام دینگے انہوں کہا پولیس کی مجموعی کار کردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتر اقدامات پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں ے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخکنی اور سماجی برائیوں کے خاتمے پر بھی خصوصی توجہ دے انہوں نے مزید کہا کہ خضدار ملک کے اہم ترین خطوں میں شمار ہوتا ہے جس کی ایک بڑی وجہ سی پیک روٹ ہے سی پیک روٹ پر اعلیٰ حکام کو ایک مراسلہ ارسال کی گئی ہے کہ یہاں آٹھ تھانوں اور چیک پوسٹوں کی منظوری دی جائے اس موقع پر پولیس کے سییئر اہلکاروں نے ایس ایس پی کو اپنی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں عملے اور فنڈز کی کمی سے ہمیں شدید مشکلات ہیں اس کے باوجود ہم نے مثالی کردار ادا کیا ہے اس میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت منشیات کی روک تھا شامل ہے اس موقع پر ڈی ایس پی عبد الستار مینگل ، ڈی ایس پی کرخ محمد یوسف سمیجوایس ایچ او سٹی بھاول خان ایچ او صدر محمد حیات اور دیگر پولیس کے افسران بھی موجود تھے پولیس دربا ر کے آخر میں اعلی پیشہ ورانہ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :