کلچر ڈے بھرپور طور پر منایا جائیگا ، ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن

جمعرات 22 فروری 2018 23:40

خضدار۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے بھرپور طور پر منایا جائیگا ،پاکستان مختلف اقوام کا ایک گلدستہ ہے جس میں ہر قوم کو ان کے کلچر کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیا گیا ہے ،بحیثیت شہری ہم سب ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں اور اس گلدستہ کی آبیاری کی کوشش کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر ناصر ،قلات اسکاوٹس کے میجر عمر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد زکریا شاہوانی ،ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی ،بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ،ڈگری کالج خضدار کے پرنسپل پروفیسر محمد حسن جاموٹ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار تنویر احمد کرد ،ڈی ایس پی پولیس خضدار عبدالستار سمیت دیگر متعلقین شریک تھے اجلاس میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور تیاریوں کو مزید تیز کرکے بلوچ کلچر ڈے کو قومی شان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف اقوام کا ایک گلد ستہ ہے جس میں بسنے والے تمام اقوام کو اپنی کلچر کے مطابق رہنے کی آزاد ی حاصل ہے بلوچ کلچر ڈے کو سرکاری سطح پر منانا اس بات کی دلیل ہے کہ ملک میں تمام اقوام کو برابری کی حیثیت حاصل ہے اجلاس میں کلچر ڈے کے تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔