لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، ڈاکو دیدو جتوئی گرفتار

جمعرات 22 فروری 2018 23:30

لاڑکانہ ۔22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) لاڑکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈاکو دیدار عرف دیدو جتوئی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ حیدری اسلم پرویز ابڑو نے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر لٴْہر کالونی کے قریب کارروائی میں قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں کے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ڈاکو دیدار عرف دیدو جتوئی کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، گرفتار ڈاکو سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :